Aurangzaib Yousufzai

 

 

Thematic Quranic Translation Series Installment 94

(In English and Urdu)

The Chapter Al-Hadeed (57)

Most Rational & Strictly Academic Re-translations

 

. . . . .

 


سلسلہ وار موضوعاتی تراجم کی قسط نمبر94

سورۃ الحدید [57]

خالص علمی و عقلی بنیاد پر جدید ترجمہ

[اردو متن انگلش کے بعد]


(Urdu version follows the English one)

 


Preamble


The salient features of this Chapter include the word “Al-Hadeed” (57/25), cited as its Title.  This word has hitherto been defined as “Iron” by the entire corps of the earlier traditional as well as the later modern reformist exegetists or translators.  However, a deeper deliberation into the issue tells us that it would be quite illogical and frivolous to think that the God would highlight only Iron for its qualities and benefits for humans while ignoring the rest of the vast variety of highly beneficial mineral resources.  There are scores23435184 1699285423437453 2033403124760683439 n of other treasures hidden under the earth, and the Iron is only one of those, and there appears no logical reason to highlight it exclusively.


Moreover, the relevant Verse clearly implies the “sending down” (anzal-na- انزلنا) of Al-Hadeed.  It is a well-known fact that the God sends down, through revelations, only His guidance or commandments or values in the form of divine scriptures.  He doesn’t send down metals or minerals which always are to be discovered by man with his hard work and with the knowledge he attains through his gradual intellectual evolution.


Hence, and as confirmed by most authentic Arabic lexicons, Al-Hadeed signifies divinely revealed “limitations/restraints/prohibitions.  This purely academic and literary definition stands fully compatible and in consonance with the context of its respective narration.  Some more errors and anomalies noted in the traditional translations have been rectified in the light of linguistic rules and rationalism.  My valued Readers would readily find a great difference between both versions by drawing comparisons between the old and the latest translation now presented.


Chapter Al-Hadeed (57)

 

سَبَّحَ لِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿١﴾ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴿٢﴾ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴿٣﴾
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٤﴾
لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّـهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ ﴿٥﴾ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ﴿٦﴾ آمِنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ وَأَنفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَأَنفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ ﴿٧﴾
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ ۙ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨﴾ هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚوَإِنَّ اللَّـهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٩﴾
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَلِلَّـهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ أُولَـٰئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّـهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿١٠﴾ مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ ﴿١١﴾
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٢﴾ يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِن قِبَلِهِ الْعَذَابُ ﴿١٣﴾ يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖقَالُوا بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَاءَ أَمْرُ اللَّـهِ وَغَرَّكُم بِاللَّـهِ الْغَرُورُ﴿١٤﴾ فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚمَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ﴿١٥﴾ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّـهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿١٦﴾
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ﴿١٧﴾ إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ ﴿١٨﴾ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ۖ وَالشُّهَدَاءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ ﴿١٩﴾ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّـهِ وَرِضْوَانٌ ۚ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ﴿٢٠﴾
سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ﴿٢١﴾ مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرٌ ﴿٢٢﴾ لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗوَاللَّـهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ﴿٢٣﴾ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّـهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ﴿٢٤﴾
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّـهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ﴿٢٥﴾ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿٢٦﴾ ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّـهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿٢٧﴾
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴿٢٨﴾ لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَيْءٍ مِّن فَضْلِ اللَّـهِ ۙ وَأَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ﴿٢٩﴾

 

 

A specimen from the traditional translations (ASAD):


ALL THAT IS in the heavens and on earth extols God’s limitless glory: for He alone is almighty, truly wise! (1)His is the dominion over the heavens and the earth; He grants life and deals death; and He has the power to will anything. (2) He is the First and the Last, and the Outward as well as the Inward: and He has full knowledge of everything. (3) He it is who has created the heavens and the earth in six aeons, and is established on the throne of His almightiness. He knows all that enters the earth, and all that comes out of it, as well as all that descends from the skies, and all that ascends to them. And He is with you wherever you may be; and God sees all that you do. (4) His is the dominion over the heavens and the earth; and all things go back unto God [as their source]. (5) He makes the night grow longer by shortening the day, and makes the day grow longer by shortening the night; and He has full knowledge of what is in the hearts [of men]. (6) BELIEVE in God and His Apostle, and spend on others out of that of which He has made you trus¬tees: for, those of you who have attained to faith and who spend freely [in God’s cause] shall have a great reward. (7) And why should you not believe in God, seeing that the Apostle calls you to believe in [Him who is] your Sustainer, and [seeing that] He has taken a pledge from you? [Why should you not believe in Him] if you are able to believe [in anything]? (8) It is He who bestows from on high clear mes¬sages unto [this] His servant, to lead you out of the deep darkness into the light: for, behold, God is most compassionate towards you, a dispenser of grace. (9) And why should you not spend freely in the cause of God, seeing that God’s [alone] is the heritage of the heavens and the earth? Not equal are those of you who spent and fought [in God’s cause] before the Victory [and those who did not do so]: they are of a higher rank than those who would spend and fight [only] after it - although God has promised the ultimate good to all [who strive in His cause]. and god is aware of that you do. (10) WHO IS IT that will offer up unto God a goodly loan, which He will amply repay For, such [as do so] shall have a noble reward (11) on the Day when thou shalt see all believing men and believing women, with their light spreading rapidly before them and on their right, [and with this wel¬come awaiting them:] “A glad tiding for you today: gardens through which running waters flow, therein to abide! This, this is the triumph supreme!” (12) On that Day shall the hypocrites, both men and women, speak [thus] unto those who have attained to faith: “Wait for us! Let us have a [ray of] light from your light!” [But] they will be told: “Turn back, and seek a light [of your own]!” And thereupon a wall will be raised between them [and the believers], with a gate in it: within it will be grace and mercy, and against the outside thereof, suffering. (13) They [who will remain without] will call out to those [within], “Were we not with you?” - [to which] the others will answer: “So it was! But you allowed yourselves to succumb to temptation, and you were hesitant [in your faith], and you were doubtful [of resurrection]; and your wishful thinking beguiled you until God’s command came to pass: for, [indeed, your own] deceptive thoughts about God deluded you (14) “And so, no ransom shall be accepted today from you, and neither from those who were [openly] bent on denying the truth. Your goal is the fire: it is your [only] refuge - and how evil a journey’s end!” (15) IS IT NOT time that the hearts of all who have attained to faith should feel humble at the remem¬brance of God and of all the truth that has been bestowed [on them] from on high, lest they become like those who were granted revelation aforetime, and whose hearts have hardened with the passing of time so that many of them are [now] depraved? (16) [But] know that God gives life to the earth after it has been lifeless! We have indeed made Our messages clear unto you, so that you might use your reason. (17) Verily, as for the men and women who accept the truth as true and who [thus] offer up unto God a goodly loan, they will be amply repaid, and shall have a noble reward [in the life to come]. (18) For, they who have attained to faith in God and His Apostle - it is they, they who uphold the truth, and they who bear witness [thereto] before God: [and so] they shall have their reward and their light! But as for those who are bent on denying the truth and on giving the lie to Our messages - it is they who are destined for the blazing fire! (19) KNOW [O men] that the life of this world is but a play and a passing delight, and a beautiful show, and [the cause of] your boastful vying with one another, and [of your] greed for more and more riches and children. Its parable is that of [life-giving] rain: the herbage which it causes to grow delights the tillers of the soil; but then it withers, and thou canst see it turn yellow; and in the end it crumbles into dust. But [the abiding truth of man’s condition will become fully apparent] in the life to come: [either] suffering severe, or God’s forgiveness and His goodly acceptance: for the life of this world is nothing but an enjoyment of self-delusion. (20) [Hence,] vie with one another in seeking to attain to your Sustainer’s forgiveness, and [thus] to a paradise as vast as the heavens and the earth, which has been readied for those who have attained to faith in God and His Apostle: such is the bounty of God which He grants unto whomever He wills - for God is limitless in His great bounty. (21) NO CALAMITY can ever befall the earth, and nei¬ther your own selves, unless it be [laid down] in Our decree before We bring it into being: verily, all this is easy for God. (22) [Know this,] so that you may not despair over whatever [good] has escaped you nor exult [unduly] over whatever [good] has come to you: for, God does not love any of those who, out of self-conceit, act in a boastful manner – (23) those who are niggardly [with God’s bounty] and bid others to be niggardly! And he who turns his back [on this truth ought to know that], verily, God alone is self-sufficient, the One to whom all praise is due! (24) Indeed, [even aforetime] did We send forth Our apostles with all evidence of [this] truth; and through them We bestowed revelation from on high, and [thus gave you] a balance [wherewith to weigh right and wrong], so that men might behave with equity; and We bestowed [upon you] from on high [the ability to make use of] iron, in which there is awesome power as well as [a source of] benefits for man: and [all this was given to you] so that God might mark out those who would stand up for him and His Apostle, even though He [Himself] is beyond the reach of human perception. Verily, God is powerful, almighty! (25)And, indeed, [to the same end] We sent forth Noah and Abraham [as Our message-bearers], and established prophet hood and revelation among their descendants; and some of them were on the right way, but many were iniquitous. (26) And thereupon We caused [other of] Our apostles to follow in their footsteps; and [in the course of time] We caused them to be followed by Jesus, the son of Mary, upon whom We bestowed the Gospel; and in the hearts of those who [truly] followed him We engendered compassion and mercy. But as for monastic asceticism - We did not enjoin it upon them: they invented it themselves out of a desire for God’s goodly acceptance. But then, they did not [always] observe it as it ought to have been observed: and so We granted their recompense unto such of them as had [truly] attained to faith, whereas many of them became iniquitous. (27) O YOU who have attained to faith! Remain con¬scious of God, and believe in His Apostle, [and] He will grant you doubly of His grace, and will light for you a light wherein you shall walk, and will forgive you [your past sins]: for God is much-forgiving, a dispenser of grace. (28) And the followers of earlier revelation should know that they have no power whatever over any of God’s bounty, seeing that all bounty is in God’s hand [alone]: He grants it unto whomever He wills - for God is limitless in His great bounty. (29)

 


The latest, purely Academic and Rational Translation:


“All that exists in the celestial bodies and on the planet Earth (al-Ardh – الارض) has been performing its functions for the accomplishment of God’s plans, as He is the Almighty, the Wise One (1). He is the Lord of the celestial bodies and the earth; He is the source of life and death, and He fixes the values, measures and laws for everything (2). He is the First and the Last, He manifests Himself (az-Zaahiru – الظّاھِرُ) while remaining Unseen (al-Baatinu – الباطِن); and His knowledges encompasses everything (3).
He it is who has created the celestial bodies and the Planet Earth in six stages and has subsequently assumed the overall control al-‘Arsh – العرش) thereof. He is aware of all that passes through (yaliju – یلِجُ) the earth and emerges out of it; and all that comes down upon it from the Universe and ascends up into it (ya’ruju fi-ha – یعرُجُ فیھا). And He remains with you wherever you may be; and thus, He keeps monitoring every move on your part (4).
Absolute rule over the entire Universe is reserved for him and to His Supreme Authority are referred the issues for final decrees (5). He causes darkness enter into the daylight and the daylight enter into darkness; and thus, He keeps abreast of your inner feelings (6). Have faith in God and His Messenger and keep open for people all that He has made you inherit (mustakhlafeen fi-hi – مُستخلفین فیہ), for those of you who have faith and spend generously, are entitled to a great reward (7).
Why do you not believe in God when the Messenger invites you to believe in your Sustainer, and he has made a solemn covenant with you, if you become truly faithful (8)? It is He who reveals elaborate signs/messages to his servant so as to take you out of darkness towards enlightenment. And indeed the God is Compassionate and Merciful towards you (9).
And what’s wrong with you that you do not spend in the way of God when the entire inheritance of the Universe belongs to the God. There’s no equality in status among you between those who spent openly before the victory and fought – they have the higher status than those who spent and took part in fighting at a later stage. However, all of them have been promised beautiful rewards by God as the God keeps abreast of your conduct (10). Whoever extends credit to God in a beautiful way, He substantially increases its repayment manifold to favor them (yudhaa’ifa-hu la-hu – لہُ یُضاعِفہُ) and for them there are honorable rewards (11).
There will appear a stage when you will see the believer individuals (almo’mineen – الموءمِنین) and the believer communities (al-mo’minaat – المُوءمنات) in a state where their enlightenment will already be assisting them on their way (yas’aa bayina ayidi-him – یسعیٰ ایدیھم) as well as to fulfill their covenants (bi-ayimaani-him – بِایمانِھِم); glad tidings would be given to you on that stage of a life of peace and protection (jannaatun – جنّات) where abundance of everything (tahtiha-al-anhaar – تحتِھا الانھار) would flow (tajri – تجری); you would live therein forever; that is a great achievement (12).
That’s the time when the hypocrites and their groups (al-munafiqaat – المُنافِقات) would speak to the believers by saying : “Wait for us! Let us get some inspiration from your enlightenment”. They will be told to look back to their former lives (arji’oo waraa’a-kum – ارجعو ورائکُم) and seek any enlightenment if available there. And then a wall will be placed between both parties with a door in it, within which will be the abundance of sustenance and evolution (ar-Rahmatu – الرحمۃ), and without, facing it, will be a severe suffering. They would call out to them saying, “Can we not be with you?” They would reply: “Okay; but you had put your inner selves into temptations, and you waited on, and you doubted, and your wishful thinking deceived you, until the time of judgement did arrive, and your deceptive intentions deceived you about the God (14). Hence, at this stage, no ransom or compensation from you would be acceptable, nor from those who denied the truth; your doom is the fire; that’s your friend and sponsor, and what an evil destination it is.”(15)
Has the time not come for the faithful that their hearts may submit to the remembrance of God and to what has been presented of the truth? And let them not be like those who were given the Scripture earlier, and a long period lapsed over them, resulting in hardening of their hearts; so a majority of them turned defiant (16).
All of you must know that the God gives life to the earth after it becomes lifeless! We have elaborated for you the respective signs/messages so that you might employ your intellect (17). Indeed the truthful individuals and the communities who offer the God (the Divine Government) a good loan, He will increase its repayment manifold and for them there’s also a noble reward (18). And the Truthful ones are those who are faithful to the God and His messengers and stand as witnesses in the eyes of their Sustainer; so they are entitled for their reward and their share of the enlightenment. But those who have denied the truth and have falsified our signs/messages, they are the companions of fire (19). All of you must be aware that the life of this world is that of a pastime and amusement and a seeking of physical/intellectual grace and pride among your folks, and greed for abundance of wealth and offspring; it is just like the rain resulting in the growth of crop that pleases the tillers of the soil (a’jab-al-kuffaar – اعجب الکُفّار), but then it dries up and you see it turning yellow, then becoming dust/debris (hutaaman ). But in the Hereafter there’s intense suffering; and there’s forgiveness and protection from the God, and His approval and acceptance, while the life of this world is nothing but a source of delusion (mataa’ul-ghuroor – متاعُ الغُرُور) (20). You must excel in seeking safeguards from your Sustainer and a life of peace and protection (jannatin – جنّۃ) whose vast expanse is the same as the expanse of the entire Universe, which is prepared for those having faith in God and His messengers. That’s the God’s grace which He bestows upon those who seek it – for God is the dispenser of great bounties (21). The calamities that befall the Earth and your own selves are already laid down in the prevalent laws of nature (fi kitaab – فی کتاب) and take effect before We unleash them. Indeed, it was easy for the God to do so/ to systemize it (22) so that you may not feel despair over what you lose (faata-kum – فاتکُم) and may not feel over pleased with what has come to you. In fact, the God doesn’t love all those who are self-deluded and proud of themselves (mukhtaalin fakhoorin – مُختال فخُور) (23), it is those who display stinginess and bid others to be tight-fisted; and those who turn away from the right track (yatawalla – یتولّ) must know that God is independent of all on a praiseworthy level (24).
We have deputed our messengers with clear evidence of truth and have sent with them the Scripture as a standard criterion for the humanity to establish justice and equality among them. And we also have sent a set of limitations/restraints/prohibitions (al-hadeed – الحدید) in which there’s severe punishment and distress (ba’sun – باءس) as well as sources of benefit for humanity and it makes the God aware as to who helps Him and His messengers in a clandestine way/unknowingly (bil-ghayib – بالغیب). Indeed the God is powerful and dominant (25).
Accordingly, we had deputed Noah and Abraham and bestowed leadership (an-nabuwwah – النّبُوّۃ) and scripture upon their posterity. So some of them turned into guided ones, but the majority of them were transgressors (26). Thereafter, We sent our messengers to follow their footsteps and we made them followed by Jesus, the son of Mary, and we gave him the Injeel (the Gospel) and we made the hearts of those who followed him full of compassion and mercy; and the monasticism which they invented(ibtada’u-ha – ابتدعوھا) had not been prescribed by us for them. We only prescribed the seeking of the approval of God, but they did not observe it the way its observance deserved (haqqa ri’ayati-ha – حقّ رعایتھا). Ultimately, we bestowed those of them who were faithful with their reward, but majority of them were transgressors (27).
“O people of faith, always remain conscious and fearful (attaqu – اتّقُوا) of God and have faith in His Messenger; He will grant you doubly of His mercy and would provide you enlightenment to forge ahead together with safeguards from Him as He is the dispenser of protection and mercy (28). The people of the Scripture must know that they have no entitlement over any of God’s bounties, and that the bounties are in God’s power to bestow upon those who seek them, because the God has great bounties at His disposal (29).

 

 

 

[اردو متن یہاں سے شروع ہوتا ہے]

سلسلہ وار موضوعاتی تراجم کی قسط نمبر94

سورۃ الحدید [57]

خالص علمی و عقلی بنیاد پر جدید ترجمہ

پیش لفظ
اس سورۃ کے نمایاں نکات میں لفظ "الحدید" [57/25] شامل ہے، جسے اس کے عنوان کی جگہ دی گئی ہے۔ آج تک اس لفظ کو قدیمی روایتی اور جدید اصلاحی مفسرین اور مترجمین کی تمام نسلوں نے صرف "لوہے" یا "فولاد" سے تعبیر کیا ہے۔ اور پھر ان میں سے کُچھ نے اس غیر عقلی ترجمے کا جواز بھی اپنے اپنے الفاظ میں دینے کی کوششیں کی ہیں۔ تاہم، ایک گہری تحقیق یہ انکشاف کرتی ہے کہ یہ سوچنا غیر منطقی اور بے سُود ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے اوصاف اور انسانوں کے لیے فوائد کی بنا پر صرف لوہے کی تعریف کو نمایاں کیا ہوگا، جب کہ معدنی وسائل کی ایک بڑی اور متنوّع ورائٹی کو نظر انداز کر دیا ہوگا جو انسان کے لیے عظیم فوائد کی حامل ہے۔ زمین کے نیچے دیگر بھی درجنوں خزانے مخفی ہیں، اور لوہا اُن میں سے صرف ایک ہے۔ اس لیے اسے استثنائی طور پر ذکر میں لانے کی کوئی عقلی توجیہ ظاہر نہیں ہوتی۔
مزید برآں متعلقہ آیت واضح طور پر "نزول" [انزلنا الحدید] کی بات کر رہی ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ وحی کے ذریعے جس چیز کا نزول کرتا ہے وہ اس ذاتِ پاک کی راہنمائی یا احکام یا اقدار ہوتی ہیں جو صحیفے کی شکل میں نازل کیے جاتے ہیں۔ وہ ہرگز دھاتیں یا معدنیات قسم کی اشیاء نازل نہیں کیا کرتا جو کہ ہمیشہ انسان کو ہی اپنی سخت جدو جہد اور اپنے اُس علم کے ذریعے حاصل کرنی پڑتی ہیں جو اُسے اپنی دانش کے تدریجی ارتقاء سے حاصل ہوتا ہے۔
فلھٰذا، جیسا کہ بہت سی مستند عربی لغات سے بھی تصدیق ہوتی ہے، "الحدید" سے مراد الہامی طور پر نازل کردہ "حدود/پابندیاں/ممنوعات " ہیں۔ یہ خالص علمی اور ادبی تعبیر اپنے متعلقہ ٹیکسٹ اور اُس کے سیاق و سباق کے عین مطابق ہے اور عبارت میں 100 فیصد فِٹ بیٹھ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں اور بھی خطائیں اور اغلاط روایتی تراجم میں نوٹ کی گئی ہیں جنہیں زبان دانی کے اصولوں اور جدید عقلیت کی روشنی میں درست کر دیا گیا ہے۔ میرے معزز قارئین جب قدیم اور جدید کی ایک تقابلی سٹڈی کریں گے تو وہ صحیح اور غلط کا ایک عظیم فرق بآسانی ملاحظہ کر لیں گے۔
سورۃ الحدید [57]
سَبَّحَ لِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿١﴾ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴿٢﴾ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴿٣﴾
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٤﴾
لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّـهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ ﴿٥﴾ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ﴿٦﴾ آمِنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ وَأَنفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَأَنفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ ﴿٧﴾
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ ۙ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨﴾ هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚوَإِنَّ اللَّـهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٩﴾
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَلِلَّـهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ أُولَـٰئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّـهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿١٠﴾ مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ ﴿١١﴾
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٢﴾ يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِن قِبَلِهِ الْعَذَابُ ﴿١٣﴾ يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖقَالُوا بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَاءَ أَمْرُ اللَّـهِ وَغَرَّكُم بِاللَّـهِ الْغَرُورُ﴿١٤﴾ فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚمَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ﴿١٥﴾ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّـهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿١٦﴾
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ﴿١٧﴾ إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ ﴿١٨﴾ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ۖ وَالشُّهَدَاءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ ﴿١٩﴾ اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّـهِ وَرِضْوَانٌ ۚ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ﴿٢٠﴾
سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ﴿٢١﴾ مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرٌ ﴿٢٢﴾ لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗوَاللَّـهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ﴿٢٣﴾ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّـهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ﴿٢٤﴾
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّـهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ﴿٢٥﴾ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿٢٦﴾ ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّـهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴿٢٧﴾
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴿٢٨﴾ لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَيْءٍ مِّن فَضْلِ اللَّـهِ ۙ وَأَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ﴿٢٩﴾۔
مروجہ روایتی تراجم کا ایک نمونہ [مودودی]
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے، اور وہی زبردست دانا ہے (1) زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (2) وہی اول بھی ہے اور آخر بھی، ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے (3) وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا اُس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو جو کام بھی کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے (4) وہی زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے اور تمام معاملات فیصلے کے لیے اُسی کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں (5) وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے (6)ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اُن چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے ان کے لیے بڑا اجر ہے (7) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے اگر تم واقعی ماننے والے ہو (8) وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے (9) آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ زمین اور آسمانوں کی میراث اللہ ہی کے لیے ہے تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی اُن لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے اُن کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے اگرچہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے با خبر ہے (10) کون ہے جو اللہ کو قرض دے؟ اچھا قرض، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے، اور اُس کے لیے بہترین اجر ہے (11) اُس دن جبکہ تم مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور اُن کے آگے آگے اور ان کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا (ان سے کہا جائے گا کہ) "آج بشارت ہے تمہارے لیے" جنتیں ہونگی جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی ہے بڑی کامیابی (12) اُس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں، مگر ان سے کہا جائے گا پیچھے ہٹ جاؤ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا اُس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور باہر عذاب (13) وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ مومن جواب دیں گے ہاں، مگر تم نے اپنے آپ کو خود فتنے میں ڈالا، موقع پرستی کی، شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی توقعات تمہیں فریب دیتی رہیں، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ گیا، اور آخر وقت تک وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکا دیتا رہا (14) لہٰذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُن لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہے (15) کیا ایمان لانے والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ کے ذکر سے پگھلیں اور اُس کے نازل کردہ حق کے آگے جھکیں اور وہ اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی، پھر ایک لمبی مدت اُن پر گزر گئی تو ان کے دل سخت ہو گئے اور آج ان میں سے اکثر فاسق بنے ہوئے ہیں؟ (16)خوب جان لو کہ، اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لو (17) مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بہترین اجر ہے (18) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں، اُن کے لیے اُن کا اجر اور اُن کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو جھٹلایا ہے وہ دوزخی ہیں (19) خوب جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور دل لگی اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور تمہارا آپس میں ایک دوسرے پر فخر جتانا اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بارش ہو گئی تو اس سے پیدا ہونے والی نباتات کو دیکھ کر کاشت کار خوش ہو گئے پھر وہی کھیتی پک جاتی ہے اور تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہو گئی پھر وہ بھس بن کر رہ جاتی ہے اِس کے برعکس آخرت وہ جگہ ہے جہاں سخت عذاب ہے اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے دنیا کی زندگی ایک دھوکے کی ٹٹی کے سوا کچھ نہیں (20) دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے رب کی مغفرت اور اُس کی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے، جو مہیا کی گئی ہے اُن لوگوں کے لیے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں یہ اللہ کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے (21) کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان کام ہے (22) (یہ سب کچھ اس لیے ہے) تاکہ جو کچھ بھی نقصان تمہیں ہو اس پر تم دل شکستہ نہ ہو اور جو کچھ اللہ تمہیں عطا فرمائے اس پر پھول نہ جاؤ اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فخر جتاتے ہیں (23) جو خود بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بخل پر اکساتے ہیں اب اگر کوئی رو گردانی کرتا ہے تو اللہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہے (24) ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا، اور اُن کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں، اور لوہا اتارا جس میں بڑا زور ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ کون اُس کو دیکھے بغیر اس کی اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے یقیناً اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے (25) ہم نے نوحؑ اور ابراہیمؑ کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہو گئے (26)اُن کے بعد ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے، اور ان سب کے بعد عیسیٰؑ ابن مریم کو مبعوث کیا اور اُس کو انجیل عطا کی اور جن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی اُن کے دلوں میں ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا اور رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کرلی، ہم نے اُسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر اللہ کی خوشنودی کی طلب میں انہوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی اور پھر اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا اسے ادا نہ کیا اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے اُن کا اجر ہم نے ان کو عطا کیا، مگر ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں (27)اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاؤ، اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ عطا فرمائے گا اور تمہیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے، اور تمہارے قصور معاف کر دے گا، اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے (28) (تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہیے) تاکہ اہل کتاب کو معلوم ہو جائے کہ اللہ کے فضل پر اُن کا کوئی اجارہ نہیں ہے، اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور وہ بڑے فضل والا ہے (29)
جدید اور شفّاف ترین علمی و عقلی ترجمہ
"جو کچھ بھی کائناتی کُروں [السماوات] میں اور سیارہ زمین پر موجود ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی کی منشا و مقصود کی تکمیل کے لیے سرگرمِ عمل ہے، کیونکہ وہی دانش پر مبنی قوت و شان کا حامل ہے [1]۔ کائناتی کُروں اور سیارہ زمین کی حکمرانی اُسی کے لیے ہے۔ وہی زندگی اور موت عطا کرنے والا ہے، اور وہی ہے جو ہر شئے کے لیے کنٹرول کرنے والے قاعدے، قانون اور اقدار مقرر کرتا ہے [ قدیر] [2]۔ وہی ہے جو ازل سے موجود ہے اور وہی ہے جو ابد تک قائم ہے، اور وہی ہے جو اپنے وجود کو ظاہر بھی کرتا ہے [الظاہر] اور غیر مرئی بھی رہتا ہے[ الباطن]۔ اور یہ اس لیے کہ اس کا علم ہر شے پر محیط ہے [3]۔
وہی ہے جس نے کائناتی اجسام اور سیارہ زمین کو چھ ادوار/مراحل کے حساب سے تخلیق کیا اور اس کے بعد خود کو اُس کے اقتدار/کنٹرول [العرش] پر متمکن کیا [استوا]۔ وہی جانتا ہے کہ زمین میں سے کیا گذرتا ہے [یلجُ] اور اُس میں سے کیا باہر نکلتا ہے، اور یہ کہ کائنات کی طرف سے کیا اس پر نازل ہوتا ہے اور اِس میں سے کیا اُس کی جانب بلند ہوتا ہے۔ نیز تم جہاں بھی ہوتے ہو وہ تمہارے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اس طرح تمہارا ہر عمل اللہ کی بصارت کے دائرے میں ہی رہتا ہے۔ [4]
کائناتی اجسام اور سیارہ زمین پر حکمرانی اُسی کے لیے ہے، پس تمام معاملات اُسی عظیم اتھارٹی کی جانب رجوع ہو کر فیصل ہوتے ہیں [5]۔ وہی اندھیروں کو دن کی روشنی سے بدلتا ہے اور وہی دن کی روشنی کو رات کے اندھیرے سے بدلتا ہے۔ اسی لیے وہ تمام اندرونی/چھپی ہوئی سوچ کا بھی علم رکھتا ہے [6]۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لے آو اور جن جن چیزوں پر اس نے تم کو وارث بنایا ہے [مستخلفین فیہ] ان میں سے کھلے دل سے خرچ کیا کرو۔ پس تم میں سے جو بھی ایمان والے ہو گئے اور کھلے دل سے خرچ کیا، ان کے لیے بڑا اجر مقرر ہے [7]۔
اور تمہیں ایسا کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لے آتے، جب کہ یہ رسول تمہیں دعوت دے رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آو اور اس نے تمہارے ساتھ عہدو پیمان کیا ہوا ہے اس شرط پر کہ تم امن و ایمان والے بن جاو [8]۔ اللہ وہی ہے جس نے اپنے بندے پرنہایت واضح نشانیاں اور پیغامات نازل کیے ہیں تاکہ وہ تمہیں ظلم کے اندھیروں سے نکال کر آگہی کی روشنی کی طرف لے جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارے حق میں بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے [9]۔
اور تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں کھلے دل کے ساتھ خرچ نہیں کرتے، جبکہ اس کائنات کی جو بھی میراث ہے اس کا مالک صرف اللہ ہی ہے۔ تم میں سے وہ مساوی درجے کے حامل نہیں ہوں گے جنہوں نے بڑی فتح سے قبل کھلے دل سے خرچ بھی کیا اور جنگ میں حصہ بھی لیا اور زیادہ بڑا رُتبہ پایا، بمقابلہ اُن کے جنہوں نے بعد ازاں انفاق کیا اور جنگوں میں حصہ لیا۔ البتہ دونوں طبقات کے لیے اللہ نے حسین وعدے کیے ہیں، کیونکہ اللہ ہر اس عمل سے باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو [10]۔ جو لوگ بھی اللہ کو خوبصورت انداز میں قرض دیں گے، یعنی اس کی راہ میں خرچ کریں گے، تو نتیجتا" اللہ تعالیٰ بھی ان کے لیے اس رقم میں بہت سا اضافہ کر دے گا، نیز ان کے عزت و تکریم کا حامل انعام بھی ہوگا [11]۔
وہ وقت بھی آئے گا جب تم مومن افراد [المومنین] و جماعتوں [المومِنات]کو دیکھو گے کہ ان کی آگہی کی روشنی اُن کی جدوجہد میں اعانت کے لیے اُن کے سامنے ہوگی اور وہ ان کے عہدو پیمان کی تکمیل میں بھی اُن کی مددگار ہوگی؛ تمہیں اُس مرحلے میں ایسی پُر عافیت زندگی کی بشارت دی جائیگی جس کے تحت فراوانیاں میسر ہوں گی جن میں تم ہمیشہ رہو گے۔ وہ ایک عظیم درجہ/مقام ہوگا [12]۔
یہ وہ مرحلہ ہوگا جب منافق افراد [المنافقون] اور ان کی جماعتیں [المنافقات] ایمان کے حامل لوگوں سے کہیں گی کہ ہمارے لیے تھوڑا رُک جاو تاکہ ہم تمہاری آگہی کی روشنی سے کچھ فائدہ حاصل کر لیں۔ اُن سے کہا جائے گا کہ اپنی سابقہ زندگی کی طرف رجوع کرو اور وہاں سے کُچھ روشنی پانے کی کوشش کرو۔ پھر اُن کے بیچ ایک دیوارحائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا، جس کے اندر سامانِ زیست و ارتقاء [الرحمۃ] ہوگا اور اس کے باہر اس کا سامنا کرتا ہوا ایک خاص عذاب [13]۔ یہ انہیں پکار کر کہیں گے کہ کیا ہم وہاں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتے؟۔ وہ جواب دیں گے، کہ ایسا ضرور ہوتا [قالو بلیٰ]، لیکن تم لوگوں نے اپنے نفوسِ شعوری کو ترغیب و تحریص کی بھٹّی میں ڈالا، اور تم ہچکچاہٹ کا شکار، انتظار میں رہے، اور تم شک و شبہے میں مبتلا رہے، اور تمہاری خود غرضانہ سوچ نے تمہیں دھوکا دیا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم صادر ہو گیا اور تمہارے فریب نفس نے تمہیں اللہ کے بارے میں گمراہ کر دیا [14]۔ پس اب اس مرحلے میں تم سے کوئی تاوان/حرجانہ بھی نہ لیا جائے گا، اور نہ ہی ایسا کافروں کے لیے کیا جائے گا۔ تم سب کا ٹھکانہ پچھتاووں اور محرومیوں کی آگ ہے۔ یہی تمہارا آقا و مالک ہے۔ اور یہ ایک بدترین ٹھکانہ/منزل ہے [15]۔
کیا ایمان والوں کے لیے وقت نہیں آ گیا کہ ان کے دل اللہ کی تعلیمات کے لیے جھُک جائیں اور اس کے لیے جو سچائی کی صورت نازل ہوا، اور وہ ان کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں ما قبل میں صحیفہ عطا کیا گیا، اور اس پر ایک طویل مدت گذر گئی تو اُن کے دل سخت ہو گئے، اور ان میں سے اکثریت نافرمان ہو گئی [16]۔
تم سب یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جو زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندگی عطا کر دیا کرتا ہے۔ تو ہم تمہارے لیے ایسی نشانیاں واضح کر چکے ہیں کہ تم اپنی عقل و دانش استعمال کر سکو[17]۔ بیشک وہ افراد اور جماعتیں جو اپنے واجبات ادا کرکے اپنی سچائی کا ثبوت دے دیتے ہیں [المُصّدّقین و المُصّدّقات]، اور اس طرح اللہ تعالیٰ کو ایک خوبصورت قرض فراہم کر دیتے ہیں، وہ ان کے حق میں اُس رقم کو بڑھا دیا کرتا ہے اور ان کے لیے عزت و تکریم کا حامل انعام بھی مختص کر دیتا ہے [18]۔ اور سچے لوگ وہ ہوتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اور اپنے پروردگار کی نظر میں [عند ربّھم] گواہوں کا درجہ [الشُّھداءُ] رکھتے ہیں۔ ان کے لیے ان کی کارکردگی کے معاوضے کا حق ہے اور اُن کی آگہی کا نور۔ اور جنہوں نے حق کا انکار کیا اور ہمارے پیغامات کو جھٹلایا، وہ آگ کی ہمراہی میں رہنے والے ہیں [19]۔ تم سب یہ جان لو کہ اس دنیا کی زندگی ایک وقت گذاری اور تماشا ہے، ایک بناوٹ اور ایک دوسرے کے ساتھ فخر و غرور کا اظہار اور اموال اور اولاد میں کثرت کا لالچ ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے گویا کہ بارش اور اس سے پیدا ہونے والی فصل کسان کو بہت اچھی لگے [اعجب الکُفار[ لیکن پھر وہ خشک ہو جائے اور تم اسے پیلی زرد ہو کر مٹی بنتے ہوئے دیکھو۔ اسی طرح آخرت کی زندگی میں شدید عذاب ہے، اور اللہ کی رضا اور تحفظ ہے۔ اور یہ دنیا کی زندگی کیا ہے سوائے دھوکے کا سامان [متاع الغُرُور] [20]۔
پس اپنے پروردگار کی طرف سے سامانِ تحفظ حاصل کرنے کے لیے کام کرو اور اُس عافیت کی زندگی [و جنُّۃ] کے لیے جس کی وسعت پوری کائنات و زمین تک محیط ہے، جو اُن کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ یہی ہے وہ اللہ کا انعام جسے وہ انہیں دیتا ہے جو اسے حاصل کرنے کا ارادہ کرتے ہیں [من یشاء]، کیونکہ اللہ تعالیٰ بڑے انعامات کا بخشنے والا ہے [21]۔ زمین پر جو بھی مصائب نازل ہوتے ہیں یا تم لوگوں کی ذات پر، وہ کاروائی کہیں اور سے نہیں بلکہ قانونِ فطرت کے مطابق ہوتی ہے [اِلّا فی کتاب]، اور یہ اس سے قبل ہی موثر ہو جاتے ہیں کہ ہم خود انہیں نازل کریں [ان نّبراھا]۔ اور ایسا طریقہ کار مقرر کردینا اللہ تعالیٰ کے لیے ایک آسان کام ہے [22]، تاکہ تم اُس پر مایوس نہ ہو جاو جو تمہارے پاس سے چلا گیا، اور اُس پر خوشی نہ مناو جو کُچھ تمہیں حاصل ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ کسی فریبِ نفس کے شکار اور مغرور انسان [مُختال فخُور] کو پسند نہیں کرتا [23]۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خصیص ہوتے ہیں اور انسانوں کو بھی بخیل ہونے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اور جو بھی حق کے راستے سے منہ موڑتا ہے تو جان لے کہ اللہ تعالیٰ بے نیاز اور حمد و ستائش کا سزاوار ہے [24]۔
ہم نے ماضی میں بھی اپنے رسول واضح پیغامات کے ساتھ متعین کیے ہیں اور ان کے ہمراہ صحیفہ یعنی ایک معیارِ عدل بھی پیش کیا ہے کہ وہ انسانوں کو انصاف اور برابری کی بنیاد پرکھڑا کردیں۔ اور ہم نے مخصوص حدود/رکاوٹیں/ممنوعات [الحدید]بھی نازل کی ہیں جن میں سخت سزائیں بھی ہیں اور انسانوں کے لیے منفعت بھی، اور یہ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں آ جائے کہ کون غائبانہ انداز میں [بالغیب] اس کی اور اس کے رسولوں کا مددگار بنتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ قوت و شان کا مالک ہے [25]. اسی طرح ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھی رسول کے طور پرمتعین کیا اور ہم نے ان کی اولاد میں لیڈرشپ یعنی راہنمائی کا درجہ [النبوۃ]اور صحیفہ بھی ودیعت کیے۔ پس اُن میں سے ہدایت یافتہ بھی پیدا ہوئے، اور ان کی اکثریت نافرمان بھی واقع ہوئی [26]۔ بعد ازاں ہم نے اُن کے نقوشِ قدم کی پیروی میں اپنے رسول بھیجے، اور ہم نے اُن کی پیروی عیسیٰ ابن مریم کے ذریعے کروائی اور انہیں انجیل نامی صحیفہ دیا اور جنہوں نے اُن کا اتباع کیا اُن کے دلوں کو مہربانی اور رحم والا بنا دیا۔ نیز وہ رہبانیت جس کی انہوں نے دعوے داری کی، ہم نے اُس کے لیے ان پر کوئی قانون لاگو نہیں کیا تھا، سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خواہش کریں۔ پس انہوں نے اُس ہدایت کی اُس طرح نگہداشت نہ کی جیسا کہ اُس کی نگہداشت کا حق تھا۔ پھر ان میں سے جو ایمان لے آئے، ہم نے انہیں اس کا اجر دیا۔ لیکن ان کی اکثریت نا فرمان ہی رہی [27]۔
اے ایمان والو، اللہ کے قوانین کی نگہداشت کرو اور اُس کے رسول پر ایمان لے آو۔ وہ تمہیں اپنی رحمتوں، یعنی اسبابِ زیست و ارتقا [رحمت] میں سے دو گنا عطا کرے گا اور تمہیں وہ آگہی کی روشنی دے گا جس کے ذریعے تم آگے بڑھوگے، اور تمہارے لیے سامانِ تحفظ فراہم کرے گا۔ اللہ تعالی تحفظ دینے اور رحم کرنے والا ہے [28]۔ اہلِ کتاب یہ ضرور جان لیں گے کہ وہ اللہ کے انعامات میں سے کسی شے پر کوئی اختیار نہیں رکھتے؛ اور یہ نعمتیں اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں؛ وہ انہیں عطا کرتا ہے جو اس کے لیے عملی کام کے ذریعے خواہش کرتے ہیں۔ اور اللہ تو عظیم انعامات عطا کرنے کی قوت کا مالک ہے [29]۔